پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے ان کی کوئی تیاری نہیں، وزیر اطلاعات

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے ان کی کوئی تیاری نہیں، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے دھرنا دینے سے بھاگ گئے ان کی کوئی تیاری نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے، صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے، دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر حملے کیے مگر تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظور نظر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردوں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں رہتی ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری ان کی پالیسی کا حصہ ہے، پی ٹی آئی تحریک طالبان کی بی ٹیم اور تحریک طالبان افغانستان کی سی ٹیم ہے، تحریک انصاف نے کبھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، ان کی کابینہ اور تحریک انصاف کی پوری حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں