ایران ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کا حتمی مؤقف پہنچنے کا انتظار کر رہا ہے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی حالیہ تجویز پر ابتدائی ردعمل دیکھ لیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے باضابطہ اور حتمی جواب ابھی ثالثوں کے ذریعے ایران کو موصول نہیں ہوا۔رائٹرز کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کا حتمی مؤقف پہنچنے کا انتظار کر رہا ہے۔ ان کے مطابق تہران امریکی جواب موصول ہونے کے بعد ہی اس معاملے پر اپنے اگلے قدم کا فیصلہ کرے گا۔ایران نے حال ہی میں امریکا کے سامنے ایک تجویز پیش کی تھی جس میں جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو سات روز کے اندر دوبارہ کھولنے کی بات کی گئی تھی، بشرطیکہ مخصوص شرائط پوری کی جائیں۔یہ تجویز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی حکام کی جانب سے ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی تھی۔
Load/Hide Comments
