امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر کی اشیاء پر ٹیرف کم کرنے کا فیصلہ کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان تین روزہ سربراہی ملاقات کے بعد امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر عائد ٹیرف میں کمی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق باقاعدہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک نے ہر سمت 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا کے لیے زیادہ سازگار ٹیرف پالیسی کی سفارشات پر اتفاق کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت امریکا سے چین جانے والی زرعی مصنوعات، لکڑی اور کاسمیٹکس جبکہ چین سے امریکا آنے والی چھوٹی گھریلو اشیا، کھلونے اور آرائشی سامان شامل ہوں گے۔دونوں ملکوں نے تجارتی معاملات پر رابطے کے لیے ایک نیا ٹریڈ کونسل قائم کرنے اور کوالالمپور میں ہونے والے سابقہ مذاکرات کے نتائج کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں