روس اور یوکرین میں پھر خونریز جھڑپیں

روس اور یوکرین میں پھر خونریز جھڑپیں

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک بار پھر حملوں میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دونوں جانب کے حملوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ روس اور یوکرین دونوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔یوکرین کے مطابق روسی حملوں میں شمال مشرقی علاقے سومی، زاپوریژیا اور دنیپروپیٹرووسک میں کم از کم 6 افراد مارے گئے، جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ دارالحکومت کیف میں بھی روسی حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ اس سے ایک روز قبل شہر میں ہونے والے حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں