وزیراعظم سے امریکی کاروباری کونسلز کے وفود کی نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم سے امریکی کاروباری کونسلز کے وفود کی نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ (BCIU) اور امریکا پاکستان بزنس کونسل (USPBC) کے وفود نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، معاشی اصلاحات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، فنانس، مشروبات، مینوفیکچرنگ، ادویات اور آرگینک مصنوعات سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مختلف شعبوں کی ترقی کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا بزنس کونسل اور بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بہترین پل ہیں۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں طویل مدتی امن کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے انتہائی اہم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے پر ساختی اور پالیسی سطح کی اصلاحات کی جا رہی ہیں، معیشت کو ڈیجیٹائز کرنے، ٹیکنالوجی اور ای گورننس کے فروغ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں