عراق نے ایران کے ساتھ تین سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

عراق نے ایران کے ساتھ تین سرحدی گزرگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا

عراق نے سعودی عرب کی ایک اہم آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کے ایک روز بعد ایران کے ساتھ بند کی گئی تین سرحدی گزرگاہیں مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔عراقی سکیورٹی حکام کے مطابق حملے کے بعد ایران کی سرحد سے متصل صوبے میسان میں ڈرون لانچ کیے جانے کے شواہد ملے تھے۔ واقعے کے بعد میسان کے فوجی کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔عراق نے سکیورٹی اور انٹیلی جنس کارروائیوں کو بہتر بنانے کے لیے شلامچہ، الشیب اور مندلی کی سرحدی گزرگاہیں عارضی طور پر بند کی تھیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر انتظامی اور سکیورٹی اقدامات مکمل ہونے کے بعد آمدورفت بحال کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق شلامچہ اور الشیب سے مسافروں کی آمدورفت اتوار کو بحال کردی گئی، جبکہ تجارتی سرگرمیوں کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہوگی۔ دیگر ذرائع کے مطابق تینوں گزرگاہوں پر مسافروں اور تجارت کی بحالی کے لیے بھی ٹائم لائن جاری کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں