شوکت خانم کراچی ہسپتال کی تکمیل کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب، عطیہ دہندگان کو خراج تحسین
کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی ہسپتال کی افتتاح سے قبل تکمیل کے لیے عطیات دینے والوں کا قابلِ تحسین جذبہ، ہر ڈالر اور ہر سینٹ کینسر کے مریضوں کے علاج اور امید کی نئی کرن بن سکتا ہے، منتظمین کا شرکاء اور عطیہ دہندگان سے اظہارِ تشکرشوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے گزشتہ شب منعقد ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مخیر حضرات نے عطیات کی فراہمی میں بھرپور حصہ لیا۔تقریب کا بنیادی مقصد کراچی میں زیرِ تعمیر شوکت خانم اسپتال کی تکمیل کے لیے مالی وسائل جمع کرنا تھا تاکہ ہسپتال کو افتتاح سے قبل مکمل کیا جا سکے اور کینسر کے مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔منتظمین کی جانب سے تقریب میں شریک تمام افراد اور عطیات دینے والے مخیر حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کی کامیابی شرکاء کی موجودگی، تعاون اور فراخ دلی کے باعث ممکن ہوئی۔پیغام میں کہا گیا کہ عطیہ کی گئی ہر رقم، خواہ وہ ایک سینٹ ہو یا ایک ڈالر، کسی مریض کے لیے دوا، علاج اور زندگی کی امید کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ کینسر جیسے موذی مرض نے بے شمار خاندانوں کو متاثر کر رکھا ہے اور ایسے میں عطیات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عطیہ دہندگان کا تعاون نہ صرف کراچی اسپتال کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مستحق مریضوں کے لیے علاج کی امید بھی روشن کرے گا۔آخر میں تمام معاونین اور عطیہ دہندگان کی سخاوت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کے عطیات اور نیک اعمال کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں بہترین اجر عطا کرے۔
