سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا، ٹرمپ

سعودی عرب پر حملے ہوں یا ہرمز بحران، سب ٹھیک ہو جائے گا، ٹرمپ

ہرمز بحران اور سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی خطرات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکمل بہتری کا عندیہ دیدیا۔آئرلینڈ کے دورے کے دوران ڈبلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے بعد پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال پر بات کی، جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری آمدورفت کی بحالی اور خطے میں پیدا ہونے والے تمام تر خدشات جلد حل ہو جائیں گے۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے مختصراً کہا کہ سب کچھ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں