خطے کو امریکی پولیس کی ضرورت نہیں، ایران

خطے کو امریکی پولیس کی ضرورت نہیں، ایران

ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے پس منظر میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عرب اور خلیجی ممالک کے حوالے سے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔الجزیرہ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی عرب ممالک کے خلاف جنگ کا خواہاں نہیں ہے۔ صدر مسعود پزشکیان کے بیان میں خاص طور پر ان عرب ممالک کا ذکر سامنے آیا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔ان کا مؤقف تھا کہ عرب ممالک اور ایران ایک ہی خطے کے پڑوسی ہیں اس لیے خطے کے ممالک کو اپنے مسائل خود حل کرنے چاہئیں اور بیرونی طاقتوں کی فوجی موجودگی خطے کے مسائل کا مستقل حل نہیں ہے۔صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان تنازعات کا حل براہِ راست علاقائی سفارت کاری کے ذریعے ہونا چاہیے، نہ کہ بیرونی طاقتوں کی فوجی مداخلت سے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں