ایران جنگ مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہنے کا کوئی امکان نہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے ان کی موجودہ مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہنے کا کوئی امکان نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایران جنگ کے مستقبل کے حوالے سے اپنے مؤقف میں کہا کہ یہ تنازع اتنا طویل نہیں ہوگا کہ ان کی مدتِ صدارت کے اختتام تک جاری رہے۔ٹرمپ اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ جنگ نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوجائے گی۔تاہم ٹرمپ کے اس پُراعتماد مؤقف کے برعکس وائٹ ہاؤس کے بعض اعلیٰ حکام نے نجی طور پر جنگ کے طویل ہونے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت اعلیٰ حکام نے ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران امریکی دباؤ کے خلاف مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے اور تنازع ان کی مدتِ صدارت کے اختتام تک بھی کھنچ سکتا ہے۔
Load/Hide Comments
