اسرائیلی فورسز کا حزب اللہ کے زیر زمین انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فورسز کا حزب اللہ کے زیر زمین انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علی الطاہر رِج کے نیچے حزب اللہ کے زیرِ زمین انفراسٹرکچر کو بڑے دھماکے سے تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔اسرائیل فورسز نے دعویٰ کیا کہ زیرِ زمین نیٹ ورک 2 کلومیٹر سے زیادہ پھیلا ہوا تھا اور اس میں کمانڈ مراکز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہیں اور رہائشی حصے شامل تھے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے علاقے میں 4.1 شدت کا زلزلہ نما واقعہ ریکارڈ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکے کی آواز اور جھٹکے آس پاس کے علاقوں تک محسوس ہوئے۔قریبی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پہاڑی علاقے میں ایک بہت بڑا دھماکا اور دھوئیں کا بادل اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں