معاشی جنگ جاری رہی تو خلیج میں بحری زون قائم ہوگا، ایران کی امریکا کو بڑی دھمکی

تہران: ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ایران کے خلاف معاشی جنگ جاری رکھی تو تہران خلیج فارس میں بحری اخراجی زون قائم کرسکتا ہے۔
محسن رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ کا جواب خلیج فارس میں اس علاقے تک بحری اخراجی زون قائم کرکے دیا جائے گا جہاں امریکی ناکا بندی کی حدود موجود ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے حالیہ دنوں میں نئے میزائلوں کے ذریعے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے۔ رضائی کے مطابق تہران نے امریکی جنگی بحری جہازوں اور فوجی اڈوں کے حوالے سے اپنی فوجی حکمت عملی میں بھی بنیادی تبدیلی کی ہے۔
ایرانی عہدیدار کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں بحری آمدورفت پہلے ہی شدید متاثر ہے اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ عالمینقشے دیکھیں
رائٹرز کے مطابق ایران نے ایک نئی بحری پابندی والے علاقے کے قیام کی بھی دھمکی دی ہے، جس میں داخل ہونے والے غیرمجاز بحری جہازوں کو پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، اس لیے خلیج میں کسی نئے بحری اخراجی زون کے قیام سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر مزید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں