اسرائیل کا لبنان میں حملہ
ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے بتایا کہ حملہ اسٹریٹجک علی الطاہر رج کے قریب ہوا، جس پر اسرائیلی فوج نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ نبیتیہ شہر میں دو نوجوانوں کو موٹر سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے نشانہ بنایا گیا، امدادی کارکنوں نے ان کی لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔اسرائیل نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اس نے رج کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ فوج دشمن کو علاقے میں اپنے آپ کو دوبارہ قائم کرنے سے روکنے کے لیے کام کرے گی۔
Load/Hide Comments
