ایران کی معیشت تباہ کرنے کا امریکی دعویٰ

ایران کی معیشت تباہ کرنے کا امریکی دعویٰ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکا بندی اور نئی معاشی مہم تہران کی معیشت کو مزید کمزور کردے گی۔اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی مہم ’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ ایران کی کمزور ہوتی معیشت پر مزید دباؤ ڈالے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا گزشتہ 14 روز کے دوران خلیج سے تقریباً 13 کروڑ بیرل تیل کی ترسیل میں مدد کرچکا ہے جبکہ ایران کی جانب سے برآمد کیا جانے والا تیل صفر رہا۔امریکی وزیر خزانہ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکا بندی کا مقصد ایران کی تیل کی آمدنی اور دیگر معاشی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔امریکی حکومت اس وقت ایران پر فوجی دباؤ کے ساتھ معاشی دباؤ بھی بڑھا رہی ہے۔ تازہ اقدامات کو تہران کو عالمی تجارت اور مالیاتی نظام سے مزید الگ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں