روس یوکرین جنگ میں شدت، 13 افراد ہلاک
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں حملوں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسی صورتحال کے پیش نظر فرانس نے یوکرین کو مزید فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حالیہ حملوں میں یوکرین میں 7 جبکہ روس میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ روس کے زیر قبضہ کریمیا میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ان تازہ ہلاکتوں کے بعد جنگ کے دوران شہری اموات حالیہ عرصے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔یوکرین کے شہر کریوی ریہ میں امدادی کارکن ایک شاپنگ سینٹر کے ملبے میں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک روز قبل روسی ڈرون حملے میں اس مرکز کو نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments
