ایران میں اسٹارلنک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ایران میں اسٹارلنک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

ایران میں حکام نے اسٹارلنک انٹرنیٹ سروس سے متعلق آلات کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن میں 997 ڈیوائسز ضبط جبکہ 163 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پولیس کے اقتصادی سیکیورٹی چیف حسین رحیمی نے بتایا کہ یہ کارروائیاں گزشتہ چار ماہ کے دوران جولائی کے اختتام تک کی گئیں۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران اسٹارلنک ڈیوائسز کے علاوہ متعلقہ دیگر آلات بھی قبضے میں لیے گئے جبکہ سامان منتقل کرنے والی 15 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔حسین رحیمی کے مطابق ان میں سے بڑی تعداد میں آلات ایران کی مغربی اور شمال مغربی سرحدوں کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے تھے۔ ان راستوں میں آذربائیجان اور عراق کا کردستان ریجن شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں