معیشت کے سنگین مسائل پر حکومت شرمندہ ہے، صدر پیزشکیان
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ملک کو درپیش موجودہ صورتحال کو مکمل جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی، فوجی اور سکیورٹی محاذ پر شدید دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ٹیلی ویژن خطاب میں پیزشکیان نے کہا کہ ’ہم مکمل معاشی، فوجی اور سکیورٹی جنگ میں ہیں‘۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ملک کی معیشت میں موجود نمایاں مسائل پر حکومت کو شرمندگی ہے۔ایرانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی اور سخت پابندیوں کی دھمکیوں کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ آسانی سے یہ کہتے ہیں کہ امریکا ایران پر ’سب سے تباہ کن‘ یا ’بدترین‘ پابندیاں عائد کرے گا۔
Load/Hide Comments
