ٹرمپ کی ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک کو دھمکیاں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو بھی سخت اقتصادی نتائج کی دھمکی دی ہے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بھی ملک ایران کو معاشی سہارا فراہم کرے گا، اسے بھی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹس کی مطابق ٹرمپ کی دھمکی کے فوراً بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رائٹرز کے مطابق برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں کی قیمتیں مسلسل چھٹے روز بڑھیں، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ میں 6 فیصد سے زیادہ اور امریکی خام تیل میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔اس کی بڑی وجہ یہ خدشہ ہے کہ نئی امریکی پابندیاں ایران کی تیل برآمدات کو مزید محدود کر سکتی ہیں۔ ایران پہلے ہی امریکی بحری ناکہ بندی اور آبنائے ہرمز میں شدید رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے، جس سے عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔
