غزہ میں 94 فیصد آبادی کی پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے, اقوام متحدہ

غزہ میں 94 فیصد آبادی کی پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے, اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ غزہ میں اس وقت 94 فیصد آبادی چھتوں سے محروم ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا غزه میں ہر پانچ میں سے چار گھر ایسے حالات میں رہ رہے ہیں جن کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے. کئی پناہ گاہوں میں ایندھن، توانائی اور ضروری گھریلو اشیاء کی کمی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ انسانی امدادوں میں رکاوٹیں لوگوں کی سونے، کھانا پکانے، نہانے، کھانے اور پانی کو ذخیرہ کرنے، مناسب روشنی کو برقرار رکھنے اور گرمی اور سردی سے نمٹنے کی صلاحیت کو متاثر کررہی ہیں۔ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کو اسرائیلی فضائی حملوں، شیلنگ اور فائرنگ میں فلسطینی شہریوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں