امریکی سینیٹر کا ٹرمپ سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے نائب چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کریں۔مارک وارنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، امریکی فوجی اہلکاروں کی جانوں کو اتنا ہی خطرہ لاحق رہے گا، عام شہریوں کے اخراجات بڑھیں گے اور قومی سلامتی کی تیاری متاثر ہوگی۔
Load/Hide Comments
