امریکا میں سخت مالیاتی بحران کا خدشہ، قرض 40 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

امریکا کا مجموعی عوامی قرض پہلی بار 40 ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا جس کے بعد ملک میں بڑھتے مالیاتی دباؤ اور ممکنہ بحران کے خدشات میں اضافہ ہوگیا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 2017 کے بعد امریکا کا مجموعی عوامی قرض تقریباً دوگنا ہوچکا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں ادوار میں امریکی قرض میں مجموعی طور پر 11.6 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ سابق صدر جو بائیڈن کے 4 سالہ دور میں قرض 8.4 ہزار ارب ڈالر بڑھا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ٹرمپ کے پہلے دور کے آغاز میں 2019 میں امریکی قرض تقریباً 19.95 ٹریلین ڈالر تھا۔
رپورٹ کے مطابق بڑھتے قرض کے ساتھ اس پر سود کی ادائیگی اور سماجی بہبود کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکسوں میں کمی کے باعث حکومتی آمدنی پر بھی دباؤ بڑھا ہے۔
ماہرین کے مطابق قرض میں مسلسل اضافے نے امریکی معیشت کے لیے مالیاتی استحکام کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں