انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
انڈونیشیا کے ساحلی علاقے کے قریب 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے بعد مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ ہفتے کی صبح مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 58 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی تقریباً 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔زلزلے کے بعد انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی، تاہم تقریباً 3 گھنٹے بعد اسے واپس لے لیا گیا۔
Load/Hide Comments
