دشمن کی ہر دھمکی کو حقیقی سمجھتے ہیں،ایران
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران اپنے مخالف ممالک کی جانب سے دی جانے والی ہر دھمکی کو حقیقی اور قابلِ اعتبار سمجھتا ہے، خواہ وہ نفسیاتی دباؤ یا جنگی پروپیگنڈے کا حصہ ہی کیوں نہ ہو۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجید ابن الرضا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ خطرے کو معمولی نہیں سمجھتا اور ہر قسم کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نہ تو کسی خطرے سے غافل ہوگا اور نہ ہی خاموش تماشائی بن کر بیٹھے گا۔ ان کے مطابق ملک کی مسلح افواج ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھتی ہیں۔قائم مقام وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران ہر دھمکی کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے، فوجی تیاری بڑھانے، دفاعی حکمت عملی بہتر بنانے اور دشمن کے خلاف مؤثر بازدار قوت قائم رکھنے کے لیے استعمال کرے گا۔
Load/Hide Comments
