امریکی حملوں کے بعد ایران مذاکرات پر زیادہ آمادہ ہو گیا، مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ امریکی فوجی حملوں کے بعد ایران اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات پر مذاکرات کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ آمادہ دکھائی دے رہا ہے۔امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں، میزائل دفاعی نظام، میزائل لانچنگ تنصیبات اور اسلحہ سازی کے بعض مراکز کو نقصان پہنچا، جس کے باعث ایران کی عسکری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔روبیو کے مطابق ان حملوں نے خطے کی صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے اور اب امریکا ایران کے ساتھ مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں حالیہ پیش رفت کے بعد ایران بات چیت کے لیے پہلے سے زیادہ تیار نظر آ رہا ہے، کیونکہ اس کی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
Load/Hide Comments
