روس کا یوکرین پر حملہ،4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے تازہ حملوں میں مختلف علاقوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حملوں سے رہائشی عمارتوں اور دیگر شہری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب روس نے یوکرین پر حملے جاری رکھنے کا مؤقف برقرار رکھا ہے، جبکہ یوکرین اور اس کے اتحادی روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فضائی دفاعی نظام مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments
