مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے دو مساجد کو آگ لگا دی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے دو مساجد کو آگ لگا دی

فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مساجد کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پہلا واقعہ نابلس کے جنوب میں واقع قصرہ قصبے میں پیش آیا، جہاں زیرِ تعمیر ایک مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ قصبے کے میئر عبدال عظیم وادی نے بتایا کہ آگ سے مسجد کا مرکزی دروازہ، داخلی حصہ اور پتھروں سے بنی دیواروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے مسجد کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نعرے بھی تحریر کیے، جن میں انتقام کا لفظ بھی شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں