اسپین اور فرانس میں جنگلاتی آگ کے باعث2 لاکھ افراد کا انخلا

اسپین اور فرانس میں جنگلاتی آگ کے باعث2 لاکھ افراد کا انخلا

جنوب مغربی فرانس اور وسطی اسپین میں جنگلات میں لگنے والی زبردست آگ نے تقریباً 200,000 لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں یورپی ممالک میں فائر فائٹرز اور حکام آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔اسپین میں فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ آگ اتنی شدید ہے کہ ان پر قابو نہیں پایا جا سکتا تھا۔ دوسری جانب فرانس کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع سیاحتی علاقے میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جسکے باعث کچھ لوگ کشتی کے ذریعے فرار ہوگئے۔فرانسیسی وزارت داخلہ نے بتایا کہ فرانس میں گیروندے اور لینڈیس محکموں سے تقریباً 141,000 افراد نے ا نخلاکیا۔ ہسپانوی وزارت داخلہ کے مطابق وسطی اسپین میں 60,000 افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں