دشمن کے مکمل ہتھیار ڈالنے تک حملے جاری رہیں گے،ایران
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ امریکا اہداف کے خلاف جاری کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک دشمن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا اور مناب اور لیمرد میں بچوں کے قتل عام کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محمد ذوالقدر نے بیان میں کہا کہ خطے میں دھواں کے بادل کا مطلب ہے کہ امریکی فوجی، سیکیورٹی یا مالی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فوج کی جانب سے مسلسل اور اہداف پر حملے بیدار ایرانی قوم کے غصے کا اظہار ہے جو عالمی بالادستی کے نظام کی پشت پر پڑ رہے ہیں اور اس وقت تک جاری رہے رہیں گے جب تک دمشن مکمل طور پر ہتھیار نہیں ڈالتا اور مناب و لیمرد کے بچوں پر ہونے والے بچوں کے خون کا بدلہ نہیں لیا جاتا۔
Load/Hide Comments
