اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کردیا ہے، ایران

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کردیا ہے، ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت طے پانے والے وعدوں کو معطل کردیا ہے۔ایرانی خبرایجنسی فارس نیوز کو انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بتاایا کہ ہم نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے تحت کیے گئے وعدے معطل کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے فریم ورک کے تحت کیے گئے تمام وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے اور معطل کردیا ہے۔کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی اپنے وعدے معطل کردیے ہیں، ہم ان پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں اور اپنے ملک کے دفاع پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں