کتائب حزب اللہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کردی
عراق میں ایران نواز مسلح گروپ کتائب حزب اللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت 1 کروڑ امریکی ڈالر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ اعلان ٹرمپ کی جانب سے قاسم سلیمانی کے قتل کا بار بار ذکر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ اعلان ایک غیر سرکاری فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے کیا گیا جس میں ٹرمپ کے خلاف انعامی رقم جمع کرنے کی بات کی گئی۔اس دعوے کے بعد امریکی یا عراقی حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے اعلانات عموماً سیاسی پیغام رسانی اور کشیدگی بڑھنے کے ماحول میں سامنے آتے ہیں، اور ان کی عملی حیثیت یا قانونی حیثیت الگ معاملہ ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments
