ایران کے کویت میں متعدد مقامات پر حملے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں متعدد فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ کویتی حکومت نے ایک بجلی اور سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پلانٹ (ڈی سیلینیشن پلانٹ) پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ حملوں کے دوران امریکی فوج اور اسرائیل کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق کارروائی میں ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم لانچرز اور میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔آئی آر جی سی نے مزید کہا کہ امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Load/Hide Comments
