ایرانی وزیر خارجہ آبنائے ہرمز سے متعلقہ امور پر بات چیت کیلئے عمان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ آبنائے ہرمز سے متعلقہ امور پر بات چیت کیلئے عمان پہنچ گئے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر بات چیت کے لیے ہفتے کے روز سفارتی وفد کی سربراہی میں عمان پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دورے کے دوران عراقچی متعدد عمانی حکام سے ملاقات کریں گے جس میں آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر توجہ دی جائے گی۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ عراقچی عمانی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی پیش رفت بالخصوص آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔فوری طور پر اس دورے یا منصوبہ بند ملاقاتوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں