ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست نہیں کی، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران نے واشنگٹن سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوئی درخواست نہیں کی، البتہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے تحت قطری حکام کا دورہ ایران قبول کیا گیا تھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا متناسب جواب دے گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور متناسب کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں