روس کا یوکرینی شہر کوسٹیانتینیوکا پر قبضے کا دعویٰ

روس کا یوکرینی شہر کوسٹیانتینیوکا پر قبضے کا دعویٰ

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے مشرقی یوکرین کے کوسٹیانتینیوکا شہر پر مکمل قبضہ کر لیا ہے.روسی وزارتِ دفاع کے مطابق جنرل اسٹاف کے سربراہ والیری گیراسیموف نے صدر ولادیمیر پوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔پوٹن نے اس پیش رفت کو “اسٹریٹجک اہمیت کی حامل کامیابی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوسٹیانتینیوکا ڈونباس کا ایک اہم صنعتی اور نقل و حمل کا مرکز ہے۔یہ شہر یوکرین کے زیرِ کنٹرول بڑے شہروں کراماتورسک اور سلوویانسک کی جانب جانے والے راستے پر واقع ہے، اس لیے فوجی ماہرین اسے ڈونباس محاذ پر ایک کلیدی مقام قرار دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں