ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے شروع کرنےکی دھمکی

ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے شروع کرنےکی دھمکی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران فوی طور پر لبنان میں اپنے بھاری معاوضوں والی پراکسیز کو کشیدگی پھیلانے سے روکے’۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں تو ہم ایران کو دوبارہ ایسے نشانہ بنائیں گے جیسے ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدت سے کریں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز بدستور بند رکھتا ہے تو آپ کا ملک نہیں رہے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہوسکتا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم آبنائے ہرمز پر قبضہ کرلیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد سوئٹزرلینڈ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام پر مشتمل وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں