آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو 48 گھنٹے پہلے اجازت لینا ہوگی، ایران

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو 48 گھنٹے پہلے اجازت لینا ہوگی، ایران

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مفاہمتی معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہو گئی تاہم پاسداران انقلاب نے جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے نئی شرائط نافذ کر دی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند تمام تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کو اپنی آمد سے کم از کم 48 گھنٹے قبل ٹرانزٹ کی درخواست جمع کرانا ہوگی۔ایکس پر جاری بیان میں اتھارٹی نے کہا کہ درخواست کے ساتھ تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا تاکہ آبنائے ہرمز میں داخلے یا وہاں سے روانگی کے دوران کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں