مالی دباؤ :بی بی سی کے کئی پروگرام بند ملازمین کی جبری برطرفیوں کا امکان

مالی دباؤ ;بی بی سی کے کئی پروگرام بند ملازمین کی جبری برطرفیوں کا امکان

لندن:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مالی دباؤ اور بچت کے منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔
، جس کے نتیجے میں بعض پروگرام بند کیے جائیں گے ،جبری برطرفیوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ نئے ڈائریکٹر جنرل میٹ برٹن کے مطابق ادارے کو آئندہ تین برسوں میں کروڑوں پاؤنڈ کی بچت کرنا ہے ، تمام شعبوں میں نمایاں کٹوتیاں کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت تقریباً 2 ہزار ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ترجیح ان پروگراموں کو دی جائے گی جن کی ناظرین میں زیادہ مقبولیت اور اثر ہے ، صحافتی تنظیموں نے ان اقدامات کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں