ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا جھوٹا پروپیگنڈا ڈیموکریٹس پھیلا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا جھوٹا پروپیگنڈا ڈیموکریٹس پھیلا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی پروپیگنڈا قرار دے دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ دعویٰ کہ امریکا نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے سراسر جھوٹ ہے جسے ڈیموکریٹس نے جان بوجھ کر پھیلایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق کسی بھی مالی معاونت کی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی معاہدہ زیر غور ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں