غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں اتوار کے روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں گاڑی میں سوار کم از کم دو فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی غزہ شہر کے تل الحوا محلے میں ہونے والے حملے میں گاڑی تباہ ہو گئی۔مقامی طبی عملے نے رائٹرز کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایسی معلومات فراہم کریں جس سے ان دو افراد کی شناخت میں مدد مل سکے جو ہلاک ہوئے کیونکہ لاشیں دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔اسرائیلی فوج نے شواہد فراہم کیے بغیر دعوی کیا کہ حملے میں حماس کے دو جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں