موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے

موخا ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے 2 فضائی حملے

سعودی عرب نے یمن کے ساحلی شہر موخا کے ہوائی اڈے پر دو فضائی حملے کیے ہیں۔حوثی میڈیا کے مطابق سعودی طیاروں نے موخا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، تاہم حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔موخا شہر پر حوثیوں نے جمعرات کو قبضہ کیا تھا۔ حوثیوں نے گزشتہ ہفتے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی، جس کے بعد بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں لڑائی شدت اختیار کرگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں