خلیج عمان میں امریکی کارروائی، ایران تیل بردار جہاز ڈبو دیا گیا

خلیج عمان میں امریکی کارروائی، ایران تیل بردار جہاز ڈبو دیا گیا

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے خلیج عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنا کر ڈبو دیا ہے۔سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوجی اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں ایم ٹی کائیلو نامی آئل ٹینکر خلیج عمان میں غرق ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کارروائی کو امریکی فوجیوں کی درست نشانہ بندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ قرار دیا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ جہاز اب ایران کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔سینٹ کام کے بیان میں کارروائی کی مزید تفصیلات، جہاز کو نشانہ بنانے کی وجہ یا اس پر موجود عملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں