جرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیا

جرمنی نے یوکرین کیلئے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیا

جرمنی میں یوکرین کے لیے بڑے پیمانے پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی پیداوار میں اضافہ کردیا ہے۔ 5,000 سے زائد ڈرونز تیار کیے جائیں گے، جن میں کچھ کی پرواز کی حد تقریباً 1,500 کلومیٹر تک ہوگی۔ یہ منصوبہ جرمن-امریکی دفاعی کمپنی Auterion اور یوکرینی کمپنی Airlogix کے اشتراک سے چل رہا ہے۔ جرمن حکومت کے معاہدے کی مالیت تقریباً 300 ملین یورو ہے اور اسے 2027 کے وسط تک مکمل کیا جانا ہے۔ پیداوار میونخ کے قریب شروع ہوئی ہے، جبکہ مشرقی جرمنی میں ایک مزید پیداواری مرکز قائم کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں