یورپی یونین :چیٹ جی پی ٹی پر سخت ڈیجیٹل قوانین لاگو
برسلزُ:یورپی یونین نے چیٹ جی پی ٹی کو ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن پر سخت قانونی نگرانی ہوگی۔
، یہ کسی اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے پہلی بار ہوا ہے ۔ یورپی کمیشن نے ریڈٹ اور روبلوکس کو بھی بہت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز قرار دیا ہے ۔ نئے قواعد کے تحت تینوں سروسز کو چار ماہ میں اضافی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان میں غیرقانونی مواد، نابالغوں پر منفی اثرات، صارفین کی جسمانی و ذہنی صحت، بنیادی حقوق، انتخابی عمل اور عوامی سلامتی سے متعلق خطرات کی نشاندہی اور تدارک شامل ہے ۔ یورپی یونین نے چیٹ جی پی ٹی کو ڈی ایس اے کے تحت سرچ انجن قرار دیا ہے ۔
Load/Hide Comments
