ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ایک ڈالر 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا

Iranian Rial

ایرانی ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ریال سے تجاوز کرگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی کرنسی نے ہفتے کا آغاز تقریباً 18 لاکھ 65 ہزار ریال فی ڈالر سے کیا تھا، تاہم اس کے بعد ریال کی قدر میں مزید تیزی سے کمی ہوئی۔
ایرانی ریال کی موجودہ صورتحال ملک کو درپیش بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کی عکاسی کرتی ہے۔ امریکا کی جانب سے مزید پابندیوں کے امکانات اور واشنگٹن کے ساتھ سفارتی کوششوں میں تعطل نے بھی ایرانی مارکیٹ میں بے یقینی بڑھا دی ہے۔
رائٹرز کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی بڑھتی ہوئی طلب اور امریکا کی جانب سے ممکنہ مزید اقتصادی دباؤ کے خدشات نے ریال کی قدر پر منفی اثر ڈالا ہے۔ ایرانی تیل کی برآمدات، زرمبادلہ کے ذخائر تک رسائی اور بین الاقوامی مالی لین دین سے متعلق غیر یقینی صورتحال بھی سرمایہ کاروں اور شہریوں میں تشویش کا باعث ہے۔
آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا کی جانب سے ایران پر دباؤ نے بھی معاشی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ کرنسی کی گرتی قدر کے باعث ایران میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی قیمتوں پر عوامی بے چینی میں اضافہ ہورہا ہے۔
ایرانی ریال کی موجودہ قدر کا موازنہ اگر ماضی سے کیا جائے تو اس میں انتہائی نمایاں کمی نظر آتی ہے۔ 1970 کی دہائی کے وسط میں ایک امریکی ڈالر تقریباً 70 سے 75 ریال کے برابر تھا، جبکہ اب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کے لیے 20 لاکھ سے زائد ریال درکار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں