امریکا نے جنوبی کوریا کو 125 ملین ڈالرز کے ہتیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکا نے جنوبی کوریا کو 125 ملین ڈالرز کے ہتیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

امریکہ نے جنوبی کوریا کو 125 ملین ڈالر مالیت کے جدید فضائی میزائل اور متعلقہ فوجی سازوسامان فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اس فروخت کی منظوری دی، جس کا مقصد جنوبی کوریا کی فضائی دفاعی صلاحیت اور علاقائی خطرات کے خلاف دفاعی تیاری مضبوط کرنا ہے۔جنوبی کوریا نے اے آئی ایم 9 ایکس سائیڈ ونڈر بلاک 103 فضائی میزائل اور 10 ٹیکٹیکل گائیڈنس یونٹس خریدنے کی درخواست کی تھی۔ یہ میزائل جنگی طیاروں کے ذریعے دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔اے آئی ایم 9 ایکس ایک جدید قلیل فاصلے کا ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل ہے، جس میں بہتر رہنمائی، تیز رفتار ردعمل اور انتہائی پھرتی سے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں