نیتن یاہو نے برطانیہ کو پہلی جوہری اسلامی جمہوریہ قرار دیدیا
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ برطانیہ دنیا کی پہلی ایسی اسلامی جمہوریہ بن سکتا ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بات اسرائیلی آرمی ریڈیو کے لیے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران کہی۔ جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ماضی کے اور موجودہ برطانیہ کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے برطانیہ میں انھیں وہ اسرائیل نواز ماحول دکھائی نہیں دیتا بلکہ یہ ملک اب اسلامی جمہوریہ برطانیہ بن چکا ہے۔جس پر انٹرویو کرنے والے صحافی نے پوچھا کہ آپ صرف برطانیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ یورپ کے دیگر ممالک کا بھی اسرائیل کے حوالے سے رویہ تبدیل ہوا ہے۔جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے بیان سے پیچھے ہٹنے کے بجائے مزید کہا کہ کسی نے کہا تھا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والی پہلی اسلامی جمہوریہ اسلامی جمہوریہ برطانیہ ہوگی۔
