آبنائے ہرمز میں یو اے ای کے دو بحری جہازوں پر حملہ
متحدہ عرب امارات کی سرکاری توانائی کمپنی ایڈناک نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات 13 اگست کی شام آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اس کے دو بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اور معاملہ اب کنٹرول میں ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے لیے بحری جہازوں پر موجود عملے، خصوصاً سمندری سفر کرنے والے کارکنوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے۔کمپنی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور سمندری راستوں کی آزادی کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران بحری سلامتی کو یقینی بنانا خطے کے لیے ایک اہم چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے سے متعلق معلومات صرف سرکاری اور مستند ذرائع سے حاصل کریں۔ کمپنی نے غیر مصدقہ اطلاعات، افواہوں اور قیاس آرائیوں کو پھیلانے سے بھی گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔
