امریکا سے حملے نہ کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی، ایران

امریکا سے حملے نہ کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی، ایران

ایران کے سرکاری ذرائع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے امریکا سے نئی فوجی کارروائیاں نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نے فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بیان بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے کہا کہ امریکا سے حملے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی اور اس حوالے سے سامنے آنے والے دعوے کو انہوں نے ’ایک نیا جھوٹ‘ قرار دیا۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔حکام کے مطابق ایران کی دفاعی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں