ایران نے عالمی برادری کو آبنائے ہرمز کی بندش سے خبردار کردیا
ایران نے خبردار کیا ہے آگر امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی اسی طرح جاری رہی تو دیگر بحری راستے کی بھی مکمل بندش ہوسکتی ہے.ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سمندری ناکہ بندی جاری رہنے سے آبنائے ہرمز اور دیگر اسٹریٹجک آبی گزرگاہوں کی مکمل بندش ہوسکتی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک بیان کے مطابق محمد باقر ذولغدر نے کہا کہ امریکہ کی مسلسل اشتعال انگیزی نہ صرف آبنائے ہرمز کو مزید محدود کر دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں دیگر سمندری راستوں کی بندش بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کے اقدامات کے نتائج عالمی معیشت، توانائی کی منڈی اور امریکی ووٹروں کو بھگتنا پڑیں گے.
Load/Hide Comments
