پاسداران انقلاب نے 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

پاسداران انقلاب نے 200 سے زائد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایرانی جوابی کارروائیوں میں 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے امریکی ہلاکتوں سے متعلق واشنگٹن کے اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے انہیں حقائق کے برعکس قرار دیا۔ایرانی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران کے حملوں میں خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن میں مبینہ طور پر 8 امریکی فوجی مراکز شامل ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک مقام پر موجود 20 حفاظتی شیلٹرز بھی تباہ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں